کراچی (اسد ابن حسن) سندھ پولیس کے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پرویز احمد چانڈیو نے حال ہی میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے 13 ڈی ایس پیز کو مختلف ڈسٹرکٹس میں تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔ چار ڈی ایس پیز کراچی رینج میں، دو مٹیاری, دو حیدرآباد اور ایک ایک جامشورو، سکھر، خیرپور، ٹنڈو الہیار اور سکھر میں تعینات کیا گیا ہے۔ تعیناتی کے دوران ہی ان کو پولیس ٹریننگ اکیڈمی میں تربیت کے لیے بھی جانا ہوگا مگر ان کی پوسٹنگز برقرار رہیں گی۔