اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر ) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نےکینیڈا جانے کے خواہش مند2کوریائی پاسپورٹ ہولڈرز کوآف لوڈ کر دیا اور مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن ونگ نے غیر قانونی دستاویزات پر پی آئی اے کی پرواز PK-781 کے ذریعے کینیڈا جانے کے خواہاں دو مسافروں کو آف لوڈ کردیا ،کوریائی پاسپورٹس ہولڈرز چونگا چائے اور چونجا سن کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے ریفر کیا گیا،تفصیلی جانچ پڑتال اور کینیڈین لائژن حکام کے ساتھ تصدیق کے بعد دونوں مسافروں کے کاغذات جعلی قرار پائے۔