• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد/پشاور( جنگ نیوز)انسداد دہشت گردی فورس بنوں نے لگی مروت میں ایک کارروائی کے دوران 6 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے ضلع لکی مروت تھانہ گمبیلا کی حدود شاگئی کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی سوات کی ٹیم کو دیکھتے ہی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی اور اس میں 6 خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن میں ہلاک ہونے والے خارجی علاقے میں خوف و ہراس کی علامت تھے۔دریں اثناوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شاگئی، لکی مروت میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے آپریشن میں 6 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار دن رات ارض وطن کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

ملک بھر سے سے مزید