شہباز گل پر مقدمہ PTI امریکا کے بعض حلقے محتاط

June 07, 2023

نیویارک (عظیم ایم میاں ) شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں دائر مقدمہ میں نا قابل ضمانت وارنٹ کے اجراء کے بعدپی ٹی آئی امریکا کے بعض حلقے محتاط ہوگئے ہیں.

اس مقدمے کے بعد امریکا میں موجود اور سرگرم شہباز گل کے مسائل میں مزید اضافہ کا امکان ہے جبکہ وہ پہلے ہی امریکا میں پی ٹی آئی اور اس کے بعض حامیوں کی جانب سے تحفظات، سوالات اور سرد مہری کا شکار ہیں، شہباز گل کو امریکا میں پارٹی کا فارن ایجنٹ مقرر ہونے کا اختیار کس نے دیا ؟ پارٹی عہدیدار لاعلم ۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اور سر گرم سجاد برکی نے نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کے امریکا میں پی ٹی آئی کے فارن ایجنٹ مقرر ہونے کی کوشش کے بارے میں آگاہ ہیں لیکن اس بارے میں شہباز گل کو کس نے یہ اختیار دیا ہے اس کا انہیں علم نہیں ۔

انہوں نے امریکن اراکین کانگریس سے اپنی ملاقات اور پارٹی چیئرمین کے حق میں بیانات حاصل کرنے کے مشن کی تصدیق قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے ساتھ اپنی دیر ینہ اور مخلصانہ وابستگی قرار دیا ۔