آصف سیف پراچہ ایک ہفتے کیلئے ڈی جی FIA کا اضافی چارج سنبھالیں گے

June 08, 2023

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ادارے کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ7سے 14جون تک این سی بی (نیشنل کرائم بیورو) کے سربراہان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک ہونگے۔ ان کی غیر موجودگی میں گریڈ 21کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی منی لانڈرنگ اور سی ایف ٹی ونگ آصف سیف اللہ پراچہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔