پیپلزپارٹی اپنے مقاصد کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حافظ نعیم

June 08, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ من پسند قانون سازی ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے کی گئی، پیپلز پارٹی اپنے مقاصد پورے کرنے کیلئے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ مئی میں قانون سازی کی اور دسمبر 2021سے نافذ العمل کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی مرضی کی قانون سازی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں اپنی اکثریت کی بنیاد پر متنازع قانونی سازی کی گئی۔ایک پارٹی کے امیدوار کی آسانی کیلئے کی گئی۔ قانون سازی کرنے سے اب کوئی بھی کونسل کی رکنیت کے بغیر چیئرمین یا میئر بن سکتا ہے۔ میئر کے الیکشن قریب ہیں لہذا ایسی قانون سازی جمہوری نظام کی شفافیت کے خلاف ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیتکررہے تھے ، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ کے مطابق امیدوار کونسل کا ممبر ہونا لازمی تھا۔ اسی قانون سازی کے مطابق ہم کونسل ممبر کے الیکشن میں شامل ہوئے۔