بیت المال میں ایم آئی ایس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

June 08, 2023

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان بیت المال میں ایم آئی ایس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ سسٹم این آئی ٹی بی نے بیت المال کیلئے بنایا ہے۔سسٹم کے ذریعے دفتر کو آن لائن مینج کیا جاسکے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ بابر مجید بھٹی نےبیت المال دفتر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ موقع ملا کہ ہم بیت المال کے کاموں کو مزید بہتر بنا سکیں۔