پاسپورٹ آفس کے باہرغیرقانونی پارکنگ فیس وصول پر دو افراد گرفتار

June 08, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاسپورٹ آفس کے باہر گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں والوں سے غیرقانونی طور پرپارکنگ فیس وصول کرنے والے دوملزموں کوگرفتارکرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو ٹریفک وارڈن سید احسن علی شاہ نے بتایاکہ خان افسر اورجواد شوکت غیر قانونی طریقے سے پارکنگ کرواکر لوگوں سے پیسے وصول کر رہے تھے مگر ان کے پاس کسی قسم کا سرکاری اجازت نامہ نہیں تھا ۔