نئے قوانین، بینکس دھوکہ دہی کے متاثرین کو اضافی تحفظ اور رقم فوری ادا کرنے کے پابند ہوں گے

June 09, 2023

لندن (وجاہت علی خان) ادائیگیوں کے نظام کے ذمہ دار“ پیمنٹ سسٹمز ریگولیٹر “نے کہا ہے کہ نئے وضع کردہ قوانین بینکوں کو پابند کریں گے کہ وہ دھوکہ دہی کے متاثرین کو ان سے ہتھیائی گئی رقم فوری ادا کرے، مذکورہ قوانین اگلے سال 2024میں لاگو ہوں گے، ریگولیٹر (PSR) نے کہا ہے کہ مجاز پش پیمنٹ (اے پی پی) دھوکہ دہی کے زیادہ تر متاثرین کو فائیو ورکنگ ڈے کے اندر رقم واپس کر ے گا اور لٹنے والے صارفین کو اضافی تحفظ بھی فراہم کریں، ریگولیٹر نے کہا کہ نئے تقاضے ادائیگیوں کے کلچر میں’’مرحلہ وار تبدیلی‘‘ لائیں گے اور دھوکہ دہی کی روک تھام کو بہتر بنائیں گے اور تمام فرموں کو لوگوں کے تحفظ پر توجہ دینے پر مجبور کریں گے، ادائیگی کا وہ نظام جس میں اس وقت اے پی پی کے فراڈ کی اکثریت ہوتی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ تمام ادائیگی کرنے والی فرموں کو کارروائی کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ برطانیہ میں بھیجنے اور وصول کرنے والی دونوں فرمیں متاثرین کو 50:50کے حساب سے معاوضہ ادا کرنے کے اخراجات بانٹیں گی، PSR کے پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی ضرورت کا اطلاق سول تنازعات، ادائیگیوں پر نہیں ہو گا جو دیگر ادائیگی کے نظام یا بین الاقوامی ادائیگیوں میں ہوتا ہے تاہم، ریگولیٹر نے کہا کہ وہ اس بات پر غور کر رہا ہے کہ آیا معاوضے کی نئی ضرورت، یا تقابلی تحفظات، ادائیگی کے دیگر نظاموں پر لاگو ہونے چاہئیں یا نہیں نئی پالیسی کے دائرہ کار میں ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے والوں میں ہائی اسٹریٹ بینک اور بلڈنگ سوسائٹیز کے ساتھ ساتھ چھوٹی ادائیگی کرنے والی فرمیں بھی شامل ہوں گی، APP دھوکہ دہی کے واقعات اس وقت ہوتے ہیں جب کسی کو ادائیگی کرنے کے لیے دھوکہ دیا جاتا ہے، ان جرائم میں اکثر مجرم خود کو بینک، HM ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) یا پولیس جیسے اداروں کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں دھوکہ دہی کرنے والے ایسے سامان یا خدمات کی فروخت کا بہانہ بھی کر سکتے ہیں جو موجود ہی نہیں ہوتے۔یو کے فنانس کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، 2022میں اے پی پی کے فراڈ کے نقصانات £485.2ملین تک پہنچ گئے، بہت سے بینکوں نے فی الحال رضاکارانہ معاوضے کے کوڈ پر دستخط کیے ہوئے ہیں، حالانکہ یہ خدشات موجود ہیں کہ یہ ہمیشہ مستقل طور پر لاگو نہیں ہوتا ہے،کچھ اکاؤنٹ فراہم کنندگان، جیسے TSB، کی اپنی فراڈ ریفنڈ کی ضمانتیں موجود ہیں، فنانشل سروسز اینڈ مارکیٹس بل جو پارلیمنٹ کے ذریعے اپنا راستہ بنا رہا ہے، PSR کو اجازت دے گا کہ وہ فرموں کو صارفین کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کرے ، توقع ہے کہ بل کو 2023ہی میں شاہی منظوری بھی مل جائے گی، ریگولیٹر نے کہا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ صارفین کو احتیاط کے معیار کی ضرورت ہوگی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ ادائیگی کرتے وقت مناسب خیال رکھیں ، مینجنگ ڈائریکٹر کرس ہیمسلی نے کہا ہے کہ مذکورہ تبدیلیاں جمود سے ایک بڑی تبدیلی فراہم کریں گی، جس سے ادائیگیوں کے ایکو سسٹم میں ہر کسی کو دھوکہ دہی کو ہونے سے روکنے کیلئے کارروائی کرنے کی ایک وجہ ملے گی اس کا مطلب ہے کہ ہر وہ شخص جو ادائیگی کرتا ہے وہ بہت زیادہ اعتماد کے ساتھ ایسا کر سکتا ہے، یہ جانتے ہوئے کہ وہ دھوکہ بازوں سے بہتر طور پر محفوظ رہے گا چنانچہ اس مرحلہ وار تبدیلی کے بعد برطانیہ عالمی سطح پر APP فراڈ کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہوگا ،اقتصادی سیکریٹری اینڈریو گریفتھ نے کہا کہ یہ دھوکہ دہی کے خلاف حکوم کی لڑائی میں ایک اہم قدم ہے،حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ کس طرح بینکوں کو مشکوک ادائیگیوں کی شناخت اور روکنے کی اہلیت حاصل ہو Pay.UK کے ترجمان نے کہا کہ PSR کے معاوضے کے نظام کا مطلب دھوکہ دہی کے معصوم متاثرین کیلئے بہتر نتائج ہوں گے، ہمیں خوشی ہے کہ PSR نے کہا ہے کہ وہ اب اپنے اختیارات کا استعمال ان تمام بینکوں اور بلڈنگ سوسائٹیوں کو مجبور کرنے کیلئے کرے گا جو 2024میں حکومت کے لائیو ہونے پر APP دھوکہ دہی کے متاثرین کی ادائیگی کیلئے UK کے تیز ادائیگی کے نظام (FPS) پر ادائیگیاں کرتے اور وصول کرتے ہیں۔