کیپٹل ہل پر ہلہ بولنے والے 1030 افراد پر بغاوت کا الزام

June 09, 2023

نیویارک (جنگ نیوز ) امریکی سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل بلڈنگ پر دھاوا بولا تو1030سے زائد افراد پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا اور570افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ۔ تاہم ان میں اب بھی متعدد افراد کو سزائیں ہونا باقی ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں سے47فیصد گرفتار شدگان کو سزائیں سنادی گئیں ۔ باقی پر مقدمات چلنایا معافی نامے ہونا باقی ہیں ۔ گوکر امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کی اہم شخصیات کو گرفتار کیا لیکن ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں نے محکمہ انصاف پر غیر منصفانہ کارروائیوں کا الزام عائد کیا ۔ امریکا کے ایک موقر جریدے کے مطابق گزشتہ 25مئی کو6جنوری کے ہنگاموں میں ملوث جس شخص کوطویل تر ین سزا سنائی گئی وہ انتہائی دائیں بازو کے گروپ او تھ کیپرز کے بانی اسٹیورٹ رہو ڈز کو بغاوت کی ساز ش کے الزام میں18سال قید دی گئی ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق 900افراد پر ممنوعہ عمارت میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ۔ ان میں سے103افراد پر جان لیوا ہتھیار رکھنے کا بھی الزام تھا ۔ 346پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سے الجھنے اور مذاحمت کرنے کا الزام تھا۔ ان میں وہ108افراد بھی شامل ہیں جن پر مہلک ہتھیار استعمال کرنے اور ایک سیکورٹی اہلکار کو شدید زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ 309افراد پر سرکاری کارروائی یا فرائض میں رکاوٹ ڈالنے یا مداخلت بے جا کا الزام ہے ۔ 55پر ایوان نمائندگان کا نگریس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کا الزام عائد کیا گیا ۔ 149پر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگا۔61پر فرد جرم عائد کی گئی۔