سربیا سے لاحق خطرات پر تُرک کمانڈوز کوسوو پہنچ گئے

June 09, 2023

پرسٹینا (نیوز ڈیسک) کوسوواور سربیا کے درمیان تنازع کے تناظر میں ‘تُرک کمانڈوز کوسوو پہنچ گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیٹو اتحادی فورس کمانڈ آفس کے حکم پر ترک کمانڈو بٹالین کی کوسوو منتقلی مکمل ہو گئی ہے۔ کوسوو کے ہوائی اڈے پر ترکیہ کے سفیر صبری تْنچ آنگیلی اور کوسوو ک حکام نے کمانڈوز کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازاں فوج کو ان کی تعیناتی کی جگہ منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سربیا نے کوسوو میں اپنے شہریوں پر تشدد کا الزام عائد کرکے فوج کو کوسوو کے خلاف تیار رہنے کا حکم دے دیا تھا۔