ثاقب انور نے ہالینڈ میں بکھری پاکستانی کمیونٹی کومتحد کیا، مقررین

June 09, 2023

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) ہالینڈ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اقبال یار خان نےپاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ تھے، اس کے علاوہ پاکستان سفارتخانے سے کمرشل اتاشی راؤ رضوان الحق ، ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد واصف بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے ، عشائیے میں بزنس فورم کے صدر ثاقب انور کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں معزز سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔شرکا نے ثاقب انور کی خدمات کوسراہا، ثاقب انور نے ہالینڈ میں بکھری پاکستانی کمیونٹی کو ایک کرنے، ہالینڈ سے لیکر پاکستان تک تمام مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ بزنس فورم کی قیادت کرتے ہوئے ثاقب انور نے ہر محاذ پر پاکستان کی خدمت میں بھی کوئی کمی نہ چھوڑی۔ عشائیے میں اقبال یار خان نے مہمانوں کی فیملی ممبران کے ہمراہ باربی کیو سے تواضع کی ۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان بزنس فورم محمد ارشد، جنرل سیکرٹری شیخ ظفر، ارشد اعوان میاں فرخ ، پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے صدر چوہدری پرویز علی سندھیلہ ، مشہور بزنس مین مہر وقاص، محمد سرور، محمد جمیل، پاکستان بزنس فورم کے رکن غلام شبیر ، عامر بٹ ، ریاض مختار، زاہد خان ، محمد سرور شیخ ، سلمان خان، عدنان خان ، متین خان اور احتشام سمیت ہالینڈ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔