اپوزیشن لیڈر، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم نے حمایت مانگ لی

June 09, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نےگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے ) کے رہنماؤں سے جمعرات کو فنگنشل لیگ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے اپوزیشن لیڈر کے لیے جی ڈی اے سے حمایت مانگی جس پرجی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ووٹوں کے تناسب سے ہم سندھ کی دوسری بڑی جماعت ہے لحاظہ ایم کیو ایم بڑا دل کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے لیے ہماری حمایت کریں تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے جمعرات کے روز ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں جی ڈی اے رہنماؤں سے فنکشنل لیگ ہاؤس میں ملاقات کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار رعنا انصار علی خورشیدی سنجے پاروانی جبکہ جی ڈی اے کے رہنماؤں ڈاکٹر صفدر علی عباسی سردار عبدالرحیم نند کمار گوکلانی ڈاکٹر رفیق بانبھن عبدالرزاق راہموں اور فقیر وریام شریک تھے ملاقات میں سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرری کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے بعد جی ڈی اے کے رہنماؤں ڈاکٹر صفدر علی عباسی سردار عبدالرحیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ایم کیوایم پاکستان کے دوست ملنے آئے انکا خیر مقدم کرتے ہیںہم ماضی میں ساتھ رہے ہیں اور آئندہ بھی ساتھ رہینگے مختلف ایشوز پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم پاکستان کا اپوزیشن لیڈر رہا ہےہم نے کہا کہ اس معاملے میں تکنیکی مسئلہ ہے درکار نمبرز پورے کرنے کی ضرورت ہے رہنماؤں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہم نے ایم کیوایم پاکستان کو ووٹ کیا تھا جی ڈی اے سندھ میں ووٹوں کے تناسب سے دوسری بڑی جماعت ہےاس لئے ہمارا حق بنتا ہے اپوزیشن لیڈر کا طے ہوا کہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنی قیادت سے بات کرینگے پھر ہم کسی حتمی فیصلے پر پہنچیں گے۔