ہمارے پراپرٹی ٹیکس کی شرح جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہے، بلال افضل

June 09, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیر ایکسائز و مواصلات بلال افضل نے کہا ہے کہ ہماری پراپرٹی ٹیکس کی شرح جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے اس کے باوجود لوگ ٹیکس دینے سے کتراتے ہیں۔ وہ فیصل آباد ڈویژن میں محکمہ ایکسائز کی کارکردگی پر بریفننگ لے رہے تھے۔ سیکریٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب محمد علی بھی موجود تھے۔