بیڈ فورڈ شائر میں ٹرک سے 19.2 ملین پونڈ مالیت کی کوکین برآمد

June 10, 2023

لندن (پی اے) ایسٹرن ریجن کے اسپیشل آپریشن یونٹ نے گزشتہ روز بیڈفورڈ شائر میں ایم ون پر ایک ٹرک سے 19.2 ملین پونڈ مالیت کی 156کلو کوکین برآمد کرلی۔ یونٹ کے مطابق ٹرک کو دوپہر ڈھائی بجے ٹوڈنگٹن سروسز پر روکا گیا۔ ٹرک کی تلاشی پر اس میں سے کار ڈبورڈ کے ڈبوں میں پیک 156 کلو کوکین برآمد ہوئی پولیس نےاسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ بلجیم کے ایک 61 سالہ شخص کو یہ کوکین سپلائی کرنے کیلئے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ لندن سے ایک 27 سالہ نوجوان کو بھی اسی الزام کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارڈبورڈ میں پیک کوکین کے علاوہ ٹرک سے مزید 36 کلو کوکین برآمد ہوئی ہے۔ تمام کوکین ایک ایک کلو کے بلاک میں رکھی گئی تھی۔ تفتیشی چیف انسپکٹر نے کہا ہے کہ اس کارروائی سے کرمنل نیٹ ورک پر گہرا اثر پڑے گا۔