تنخواہوں میں اضافہ آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، کرن بلوچ

June 10, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن کرن بلوچ نے ایک بیان میںوفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 17.5 فیصد اضافے پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی کاوشوں سے سرکاری ملازمین کو اتنا بڑا ریلیف ملا،اس کا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ادی فریال تالپورکو بھی جاتا ہےجنہوں نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اٹھائے، لاکھوں بیروزگارنوجوانوں کو ملازمت دی، ملازمین کی تنخواہوں میں بے تہاشا اضافہ کیا جس سے لاکھوں گھرانوں کے چولہے جل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ملک میں مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا اور لوگ شدید معاشی مشکلات سے دوچار رہے ہیں ۔