عید پر مری میں صفائی سمیت تمام انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

June 10, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) مری کیپٹن (ریٹائرڈ) قاسم اعجاز کی زیر صدارت عید الاضحٰی کے موقع پر صفائی کے انتظامات اور سیاحوں کی آمد کے پیش نظر اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے سیاحوں کے لئے 7 سہولت مراکز قائم کئے جائیں گے اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا۔ اے ڈی سی آر کا کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکمے پیشگی انتظامات کو یقینی بنائیں۔