دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) منہاج القران انٹرنیشنل دی ہیگ کے زیر اہتمام استقبال میلاد النبیؐ کی مناسبت سے شاندار محفل نعت کا اہتمام کیا گیا مقامی نعت خوانان بلبل باغ رسالت حاجی محمد صادق بٹ چوہدری محمد سعید مہر کے علاوہ پاکستان سے آنے والے معروف نعت خواں محمد شہباز سمی اور محمد علی جرال نے رحمت اللعالمینﷺ کے حضور نعتیہ گلہائے عقیدت پیش کیے۔ منہاج القران دی ہیگ کے خطیب علامہ حافظ یاسر نسیم نے خطاب کرتے کہا کہ اللہ تعا لی نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اورہمیں حضور نبی کریم ﷺاور آل پاک کی محبت کا حکم دیا۔ سیرت نبیﷺ رحمت پر عمل کر کے ہی دنیا اور آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں منہاج القران دی ہیگ کے صدر چوہدری خالد محمود نے شر کاء محفل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ محافل 12ربیع الاول تک جاری رہیں گی۔