لندن(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن ڈنمارک کے سینئر رہنما معروف کاروباری شخصیت آغا ٹیپو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ آغا ٹیپو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ان کے انتقال پر تعزیتی بیان میں برطانیہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت امین مرزا گوجرخانوی نے کہا کہ آغا ٹیپو دوستوں کے دوست اور شاندار انسان تھے ۔ انہوں نے کہا لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللہ رب العزت سے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں۔ دریں اثناسجادہ نشین آستانہ عالیہ بھنگالی شریف پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی، چیئرمین تحریک فکر اسلام پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت نواز مرزا گوجرخانوی، طارق مرزا،شیخ ظہیر،طاہر شیخ،آصف ریحان، راجہ لیاقت ،حافظ اللہ ، راجہ جمیل ،چوہدری مشتاق ڈنمارک،چوہدری امجد ، مسلم لیگ ن جرمنی کے رہنما مرزا مسعود، مرزا سینئر رہنما مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی منصور بیگ،ناصر بٹ،سجاد خان و دیگر نے آغا ٹیپو کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئےدعا کی ہے۔