ملتان (سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت شہر کی بھرپور صفائی کا آغاز کردیا ہے،اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جشن میلاد النبی کے حوالے سے گرینڈ آپریشن کلین اپ کیا، کمپنی عملے نے میلاد کے جلوس و محافل کے مقامات سمیت عبادت گاہوں کی خصوصی صفائی ستھرائی کی ، سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی اور منیجر آپریشن انوار الحق نے فیلڈ میں انسپکشن کی اور حاضری چیک کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب نے بتایا کہ جشن میلاد النبی کے حوالے سے خصوصی صفائی سکواڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔