ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسینؓ کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جشن ولادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر قدیمی و مرکزی امام بار گاہوں پر سیکیورٹی،جلوس روٹس پر سٹریٹ لائٹس،صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائے تاکہ لائسنس داروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے شیعہ سنی بھائی مل کر 13 رجب المرجب کو مذہبی عقیدت و احترام سے جشن ولادت منائیں گے مرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین کے زیر اہتمام امام بار گاہوں پر چراغاں کیا جائے گا ۔ قمرعباس نقوی،حسن جاوید انجم،محمد رئیس احمد،نعیم شہزاد بھٹی،شاہد رضا صدیقی، نذر محی الدین بھٹہ،حاجی طاہر بلوچ نمبردار،امتیاز حسین صدیقی، محمد حسین،ڈاکٹر اطہر ملک،ملک ثمرعباس،بشارت عباس قریشی،محمد رمضان جانو، محمد ندیم، فراست حسین صدیقی، مظاہر حسین صدیقی، غلام عباس (عرف دولہ)،سید ظفر شاہ بخاری، خلیفہ نصیر بخش، عابد حسین بھٹہ،ملک شاہد عباس، محمدنقاش اشرف، ا حمد چغتائی،مظہر عباس چغتائی،حسن رضا انجم،غلام شبیر،فہیم بھٹی، موسیٰ رضا، عامر بھٹی، ملک حسن، محمد الطاف بھٹی،محمد خالد حسین، اللہ ڈتہ نے شرکت کی ۔