ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ چوکی قاسم بیلہ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد حنیف کو گرفتار کر کے 1کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ملزم کو تھانہ کینٹ کے علاقےبستی گلاں والی سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا ایس ایچ او تھانہ کینٹ سعیداحمد،انچارج چوکی قاسم بیلہ محمد سلیم ڈوگر نے سب انسپکٹر عمران حیدرنقوی اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، پولیس تھانہ ممتازآباد نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمدنعیم کو گرفتار کر کے 1کلوگرام سے زائدآئس برآمد کرلی، مقدمہ درج ملزم کو تھانہ ممتازآباد کے علاقے فاطمہ ٹاؤن سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔