• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمتوں میں اضافہ غریب کا معاشی قتل ہے، مرکزی تنظیم تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے جنرل سیکرٹری مرزانعیم بیگ، مصوم شاہ روڈ کے صدر وجبوبی پنجاب کے نائب صدر ذیشان ظفر،ضلع ملتان کے نائب صدر عاصم اقبال ایوبی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی،پیپر مارکیٹ کے صدر چوہدری عبدالحمید جٹ، ایم جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزاد،کالے منڈی کے صدر محمد شہباز قریشی، نے کہا ہے کہ سردی کے موسم میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور اوپر سے سوئی گیس کی بلوں کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے اور معاشی قتل کے مترادف ہے حکومت اللے تلے شاہ خرچیوں کا سلسلہ بند کرے کروڑ پتی اراکین اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافے کی بجائے غریب شہری کو سستی بجلی اور گیس مہیا کی جائے اور انہیں جینے کا حق دیا جائے بلکہ اشیائے خوردونوش نوش و صرف کی قیمتوں میں بھی 100فیصد کمی کی جائے جس کی وجہ سے آج غریب شہری ہی نہیں بلکہ مڈل کلاس طبقہ چھوٹے تاجر بھی شدید پریشانی سے دوچار ہو کر رہ گئے ہیں حیران کن صورتحال یہ ہے کہ لکڑی کی فی من قیمت 22سو روپے تک پہنچ گئی ہے ایسے حالات میں غریب قوم کس سے انصاف کی توقع رکھے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے آج 26 کروڑ سے زائد غریب عوام مسائل در مسائل کا شکار ہیں یہاں تک کہ ان سے اب سستی سوئی گیس کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے ایسے حالات میں غریب شہری بھاری بھرکم بل کہاں سے بھریں گے پہلے ہی مہنگی بجلی نے غریب قوم کا جینا دو بھر کر کے رکھ دیا ہے۔
ملتان سے مزید