ملتان (سٹاف رپورٹر ) المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام ٹرسٹ کے کارکنان اور رضاکاران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں خلق خدا کی خدمت کیلئے کام کرنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے گئے، اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سیاسی و سماجی شخصیت محمد حسین بابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم ان کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے رضائے الہٰی اور وسیلہ مصطفی ﷺ سے اس نیک مشن کو کامیابی کی طرف بڑھا کر غم زدہ لوگوں کے سروں پر ہاتھ رکھا اور ان کی مدد کر کے دنیا و آخرت میں سرخروئی کے حصول کیلئے اپنا نام لکھوایا،تقریب میں سابق ایم این اے شیخ محمد طارق رشید ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شیخ اطہر ممتاز، سابق ایم پی اے شوکت حیات بوسن ، سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد، شیخ شفیق رضوی ، شیخ حسن جمیل سمیت معززین شہر اور سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔