ملتان(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین ملتان کا ضلعی کنونشن امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہاراں والا میں منعقد ہوا، اس موقع پر آرگنائزر جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی،مرکزی کوارڈینیٹر آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، سید انعام حیدر کاظمی، سید ثقلین نقوی، ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم، صوبائی مسؤل وحدت ایمپلائز ونگ جنوبی پنجاب غلام حسنین انصاری، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا ہادی حسین قمی، مولانا علی رضا حسینی، ڈویڑنل نائب صدر وحدت یوتھ ملتان حسن رضا حیدری، ضلعی مسؤل ایمپلائزونگ سجاد نور، عاشق حسین، سید عترت کاظمی، خرم جعفری، غلام رضا اور سبحان سمیت تمام تحصیلوں کے صدور اور یونٹس صدور نے شرکت کی۔