ملتان (پ ر) ضلع خانیوال میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کریک ڈاؤن جاری،ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمان کھاڑک کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے بلاامتیاز کارروائیاں تیز کر دیں،ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے اورٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے نتیجے میں ضلع بھر میں روڈ حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔