ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لوٹھر رابعہ بصری کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرایلمنٹری(زنانہ) تحصیل کبیروالا ضلع خانیوال تعینات کیا ہے، اس ضمن میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔