• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کیخلاف متاثرین کا ڈپٹی کمشنر آفس پرمظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان و متاثرین گلبرگ ملتان کا ڈپٹی کمشنر آفس ملتان میں گلبرگ انتظامیہ و کالونی کے مالک کیخلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے صدر یونین متاثرین گلبرگ سید اقبال حسین بخاری نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے ناجائز قبضوں کیخلاف پنجاب اونرشپ آرڈیننس ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔متاثرین گلبرگ کے احتجاج میں شیخ عدیل اعجاز، محمد ذوہیب، اکبر حسین، ذوالمکارم، خالد ریاض، علی رضا، ذیشان حیدر، حاجی محمد اسلم، عبد الروف، محمد عباس، محمد علی، محمد صدیق، شوکت بھٹی، قاری محمد علی، نصرت مائی، صائمہ اقبال، افشین خان، آمنہ بی بی، عاصمہ کنول و دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید