ملتان (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران دولت گیٹ پٹرول پمپ تا شاہ شمس دربار علی چوک کے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں اتحاد گروپ نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر گروپ رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ اتحاد گروپ کے صدر اسامہ قریشی نے اپنے دیگر عہدیداران اور حمایتیوں کے ہمراہ آغا جی آٹوز دولت گیٹ چوک پر الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرائی۔ اس موقع پر ضیاء الدین بھی موجود تھے۔الیکشن کمیشن عزیز الرحمن انصاری، اشفاق اور حافظ یاسر رحمن پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے رکن عزیز الرحمن انصاری نے بتایا کہ انجمن تاجران کے انتخابات کے کامیاب، شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں انتخابی فہرستوں کی تیاری اور دیگر انتظامی امور شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔تاہم الیکشن کمیشن کے مطابق اب تک صرف اتحاد گروپ ہی نے گروپ رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔تاجر برادری نے منظم اور شفاف انتخابی عمل کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے انتخابات انجمن تاجران کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔