• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی مقامی قیادت کسی بھی ریلی، احتجاج کا حصہ نہ بنی ،لیبر ونگ

ملتان(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف لیبر ونگ ملتان کا اجلاس زیر صدار ت قاسم نیازی کے منعقد ہوا جس سے مہمان خصوصی لیبر ونگ جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عارف ہانس نے مقامی قیادت کی عدم دلچسپی اور بانی پارٹی تحریک انصاف کی ہدایت کو یکسر نظر انداز کرنے پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کی کمپرومائزڈ قیادت ملتان میں موجود ہوتے ہوئے کسی بھی ریلی اور احتجاج کا حصہ نہ بنی جبکہ بانی پارٹی تحریک انصاف کا جانثار اور بازو غیرت مند پٹھان پنجاب کی قیادت کو جگانے اور ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیئے کوسوں میل دور سے لاہور چلا آیا ۔ اجلاس سے قاسم جوئیہ، سید فراست شاہ، راشد محمود، سید مدثر شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید