اللہ اور رسول اکرمﷺ کے احکام پر عمل پیرا ہونے میں ہی راہ نجات ہے، قاری شاہد رسول

September 22, 2023

ایمسٹرڈیم (راجہ فاروق حیدر) مذہبی ا سکالر مولانا حافظ وقاری شاہد رسول نے کہاہے کہ اللہ تعالی نے اپنے پیارے محبوب، تمام انبیا کے سردار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کے بھیجاہے، اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل پیرا ہو کر ہی راہ نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جامعہ مسجد الکرم ہالینڈ ایمسٹر ڈیم میں نائب صدر میمن آرگنائزیشن یورپ محمد انور میمن کی اہلیہ کی برسی کے موقع پر منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محفل کا آغاز تلاوت قران پاک سے شاہ زیب نے کیا، جبکہ مولانا حافظ و قاری شاہد رسول امام و خطیب جامعہ مسجد مہناج القران ایمسٹرڈیم نارتھ نے خصوصی خطاب کیا ۔انہوں نے اللہ تعالی اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر خصوصی روشنی ڈالی، محفل میں ہالینڈ کے مشہور بزنس مین سیاسی سماجی شخصیت حاجی مشتاق احمد، سہیل احمد، صدیق امانت پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری شیخ ظفر ، مسلم لیگ ن ہالینڈ کے سیکرٹری اطلاعات محمد جاوید اقبال کھوکھر، منہاج القران ایمسوڈیم کے صدر راجہ جمشید علی، چوہدری فیصل، نثار خالد ٹونی، چوہدری صفدر ،مسلم لیگ ن ہالینڈ کے نائب صدر محمد خورشید مغل سمیت اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔