سٹوک آن ٹرینٹ (نیوز ڈیسک)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ امریکی صدر اور دیگر پانچ یورپی ممالک کی جانب سے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ خوش آئند ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے دنیا بھر میں دشت گردی کی کارروائیوں کی تحقیقات کی جائیں اسکی دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار پاکستان ہے اوراسمیں ملوث بھارت کا حاضر سروس نیول آفیسر بلوچستان سے گرفتار ہو چکا ہے بھارت کے خلاف تحقیقات کے لیے امریکہ سمیت ان ممالک کی ایجنسیوں پر مشتمل جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے جو بھارتی دہشت گرد کارروائیوں کی تحقیقات کرے تو دنیا بھر میں ہونے والی کارروائیوں میں بھارت ملوث ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی اور مداخلت کے لیے افغانستان میں بھی بھارت نے ٹریننگ سینٹر قائم کر رکھے ہیں۔