پشاورلائف کیئر کالج آف نرسنگ میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

September 24, 2023

پشاور(جنگ نیوز)تھیلی سیمیا کا شکار بچوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے فرنٹیئر فانڈیشن کے زیراہتمام لائف کیئر کالج آف نرسنگ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا اس دوران نرسز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کئے،اس موقع پر کالج کے پرنسپل محمد دائود بھی موجود تھے جنہوں نے امراض خون میں مبتلا بچوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی،دریںاثناء رضا کار تنظیم رائل بلڈ سوسائٹی خیبرپختونخوا چیپٹرکے وفد نے تنظیم کے رہنما امجد خان کی قیادت میں فرنٹیئر فائونڈیشن پشاور سنٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر فرنٹیئر فائونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے انہیں انتقال خون اور دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات سے آگاہ کیا، وفد نے تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا وارڈ کا دورہ کیا اور بچوں سے بھی ملے، بعدازاں انہوںنے بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور وفد میں شامل تمام افراد نے امراض خون میں مبتلا بچوں کے لئے خون عطیہ کیا، فرنٹیئر فانڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے پر لائف کیئر کالج آف نرسنگ کے پرنسپل و طلباء و طالبات اور رائل بلڈ سوسائٹی خیبرپختونخوا چیپٹر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امراض خون میں مبتلا بچوں کے لئے خون عطیہ کرناقابل ستائش و قابل تقلید اقدام ہے اورہم ان کے اس جذبہ کو سراہتے ہیں۔