راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پیر سید غلام مہر محی الدین گیلانی کو فون کرکے گالم گلوچ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ گولڑہ کو پیرسید غلام مہر محی الدین گیلانی نے بتایاکہ میں دربار عالیہ مہرعلی شاہ کےخاندان کافرزند ہوں۔ میری جدی ا راضی خسرہ نمبر 385/386موضع گولڑہ شریف اسلام آباد میں واقع ہے جس پر ملزمان تراب، نزاکت خان اور محمد نعیم وغیرہ نے قبضہ کی کوشش کی جس پر میں نے تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کروایا جس میں نامزدملزمان تراب، نزاکت خان اورمحمدنعیم تا حال گرفتار نہ ہوئے ۔گزشتہ روزاپنے ڈیرہ پر موجود تھا کہ اس دوران ملزم تراب نے اپنے فون سےمیرے واٹس ایپ پر کال کی۔میں نے فون اٹینڈ کیا توتراب نے گالم گلوچ شروع کرتے ہوئے مجھے اور میرے خاندان کےلوگوں اور میرے ساتھ کا م کرنے والے دیگر اہلکاروں کو جان سےمارنے کی دھمکیاں دینی شروع کرد یں۔ انتہائی بدتمیز ی سےمیرے آبا ؤ اجداد کو بھی گالم گلوچ کی اور ناز یباالفاظ ادا کئے ۔ اس شخص نے میری طرف سےدرج مقدمہ کی رنجش میں مجھے جان سےمارنے کی دھمکیاں دیں۔