کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ اور سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں ملاوٹ شدہ اورکیمیکل ملا دودھ سرعام فروخت ہورہا ہے لیکن انتظامیہ اس کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاوٹ شدہ اور کیمیکل ملا دودہ فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ دوسری جانب عوام ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کے رحم و کرم پر ہیں اور ہر کوئی اپنی مرضی سے اشیاء ضروریہ فروخت کررہا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ اور عوام کے ریلیف کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں چیک کی جائیں جبکہ زراعت کی مارکیٹ کمیٹی کو فعال کیا جائے تاکہ عوام کو سبزیاں ارزاں قیمتوں پر میسر ہوں۔