کوئٹہ (خ ن)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر کما لان گچکی نے کہا ہے کہ بی ایم سی ہسپتال کے میڈیسن اسٹور میں آتشزدگی سے لاکھوں کی ادویات اور 3ارب سے زائد مالیت کی ادویات کا ریکارڈ جلنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، ایک بیان میں ڈاکٹر کمالان گچکی نے گزشتہ روزچھپنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں ادویات اور ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ ہے آگ میڈیسن اسٹور سے متصل کمرے میں لگی جسے فوری طور پر بجھا دیا گیا بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں جاری اصلاحات اوراسپتال انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے سخت اقدامات کی وجہ سے کچھ لوگ ہسپتال کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں مافیا کی سرکوبی کے لیے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں یہ اس کا ردعمل ہے جو ہسپتال انتظامیہ کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔