ہائیکورٹ، ملیر کے علاقے میں منقطع پانی کا کنکشن بحال کرنے کا حکم

September 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کھوکھراپار ملیر کے علاقے میں پانی کا منقطع کنکشن بحال کرنے کا حکم دیدیا، ایم ڈی واٹر بورڈ، چیف انجینئر، ایگزیکٹو انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی سماعت ہوئی، عدالت کے حکم پر واٹر بورڈ حکام پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمارے مؤکل کی لائن کو منقطع کر کے کو پانی کا کنکشن دیا گیا ہے وہ علاقے میں پانی فروخت کر رہے ہیں عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوا؟ آپ کو بلایا گیا تھا؟ لکھ کر دے دیں واٹر بورڈ کا عملہ کب کارروائی کرے گا؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم کارروائی کے لیے تیار ہیں مگر علاقہ مکینوں کی طرف سے مزاحمت کی جاتی ہے، دراخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ واٹر بورڈ کا عملہ کنکشن بحال کرنے کے لئے آیا ہی نہیں، مزاحمت ہوئی ہے تو ثبوت پیش کریں،عدالت نے واٹر بورڈ حکام کو درخواست گزار کے پانی کا کنکشن بحال کرنے کا حکم دے دیا۔