کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس مددگار15 کی جاری سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 25 دسمبر 2025 تک مددگار 15 کال سینٹر پر مجموعی طور پر 2,416,870 کالز موصول ہوئیں جبکہ 259,979 قابل عمل کالز پر بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرمنلز، ڈاکوؤں، اغوا کاروں اور چوروں سمیت 89 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا، کارروائی کے دوران 35 پستول، 52 موٹر سائیکلیں، 29 گاڑیاں، 45موبائل فونز، 2 رکشا اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا، پولیس مددگار-15 نے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی ہنگامی کالز پر فوری ردِعمل دیتے ہوئے مصیبت زدہ اور پھنسے ہوئے شہریوں کی بروقت مدد کی،135 لاپتا بچوں اور لاوارث خواتین و مردوں کو کامیابی سے ان کے اہلخانہ سے ملا چکا ہے، مجموعی کالز میں سے 190،900 کالز پرینک، بوگس یا مسڈ کالز ،جبکہ 89،640 معلوماتی کالز ثابت ہوئیں۔