• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں 3 افراد نے مبینہ خود کشی کرلی، معمر خاتون کی لاش ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری نبی داد لین میں گھر سے 0 5 سالہ محمد یونس ولد عبدالغفور کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کاکہنا ہےکہ اہل خانہ کے مطابق محمد یونس پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ، کچھ عرصہ قبل ایک حادثہ میں اسکے سر پر چوٹ آئی تھی،ذہنی توازن بگڑنے کی وجہ سے مبینہ خو د کشی کرلی ،متوفی کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں، اہلیہ اور 2 بیٹیاں عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں، اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں گھر سے 40 سالہ حسیب ولد حفیظ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نےبتایا کہ متوفی موالی تھا ، والد نے اسے پیسے نہیں دئے جس پر دلبرداشتہ ہوکر مبینہ خود کشی کرلی، بلوچ کالونی ڈیفینس ویو میں واقع نجی یونیورسٹی میں تعینات سیکورٹی گارڈ 24 سالہ آفتاب علی ولد رشید علی نے اپنی رائفل سے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ،پولیس کے مطابق متوفی نجی یونیورسٹی کے کیمپس میں رہائشی پذیر، آبائی تعلق لاڑکانہ سےتھا،گلستانِ جوہر بلاک 9 میں یونیورسٹی کے قریب سے معمر خاتون 60 سالہ نجمہ الرحمٰن کی کئی روز پرانی لاش ملی، پولیس کے مطابق لاش 7 سے 8 روز پرانی ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید