کراچی (اسٹاف رپورٹر) قمبر شہداد کوٹ میں نصیر کلہوڑو ایڈووکیٹ کے خلاف مقدمات کے حوالے سے کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی گئی، وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی راستے سائلین کے لیے بند کردئیے، جیلوں سے قیدیوں کو بھی سٹی کورٹ نہیں لایا جا سکا ، مقدمات کی سماعت نہیں ہوسکی،سائلین کو ہڑتال کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔