• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولٹری فارم کے مالک سے ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی، 4 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شاہ لطیف پولیس نے پولٹری فارم کے مالک سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی میں مبینہ طور پر ملوث 4 ملزمان عبدالطیف، ساجد ، حسن آیاز اور عبدالمنان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے دو روز قبل اسلحہ کے زور پر اپنے ہی مالک کو نشانہ بنایا اور ایک کروڑ روپے سے زائد نقد رقم لوٹ کر موقع سے فرار ہو گئے تھے ، گرفتار ملزمان سے 2 پستول ، 7 موبائل فونز اور چھینی گئی 54 لاکھ 64 ہزار روپے سے زائد نقد رقم برآمد کرلی ، ایک ملزم تاجر کی دکان پر بطور کیشئر کام کرتا تھا جس نے واردات میں سہولت کاری کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید