• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت خواجہ غریب نواز نے محبت اور رواداری کا درس دیا، شاہد غوری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیریؒ کے عرس کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ حضرت خواجہ غریب نواز نے محبت،رواداری،اخوت اور خدمت خلق کا درس دیا،خواجہ غریب نواز کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی نفرتوں کو ختم اور اتحاد ویکجہتی کو فروغ دیاجاسکتا ہے،خواجہ غریب نواز نے برصغیر پاک وہند میں ظلمتوں اور جہالتوں کو اسلام کی تعلیمات سے ختم اور احترام انسانیت اور خلق خدا کی خدمت کو شعاربنایا اورانصاف کا پرچم بلند کیا، تقریب میں علماء کرام ، مرکزی رہنماؤں اور علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید