کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی سی ای او جو غیر قانونی طور پر اس منصب پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ان کو خبردار کرتے ہیں کہ ڈی ایس ایم کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر کو اپنی کرپشن اور بدعنوانی کی غرض سے مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے تنگ کرنے سے باز آجائیں، سیکرٹری صحت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے کہ پی پی ایچ آئی کی انتظامی پوسٹوں پر موجود نان ڈاکٹرز اور نان ٹیکنیکل افراد کے بجائے تمام انتظامی عہدوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے،ترجمان نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بارہا پی پی ایچ آئی کی انتظامی اسامیوں پر نان ڈاکٹرز اور نان ٹیکنیکل افراد کی تعیناتی کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور حکام سے مطالبہ بھی کیا گیا کہ پی پی ایچ آئی کے تمام انتظامی آسامیوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے مگر ایسا لگتا ہے کہ اعلیٰ حکام اس سنگین مسئلے میں بالکل سنجیدگی نہیں دکھا رہے۔سیکرٹری صحت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کرتے کہ پی پی ایچ آئی کی انتظامی پوسٹوں پر موجود نان ڈاکٹرز اور نان ٹیکنیکل افراد کے بجائے تمام انتظامی عہدوں پر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے، حکومت نے مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا تو ڈاکٹرزکی دیگر تنظیموں کو اعتماد میں لے کر صوبے بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔