لیڈز (افتخار کلوال) جامع مسجد بلال لیڈز سے عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے ایک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں بچوں ،نوجوانوں اور بزرگ افراد نے شرکت کی۔جلوس کی قیادت صاحبزادہ محمد انوار الحق، صاحبزادہ محمد اسرار الحق، مولانا محمد منظور الحق، قاری عاصم اور دیگر علمائے کرام نے کی۔علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقاکریم ﷺ کا میلاد جوش و خروش سے منانے کا مقصد آخر ی نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے ۔سیرتِ النبی ﷺ پر عمل کرنا ہی اصل محبت ہے اور یہی دنیا و آخرت میں کامیابی ذریعہ ہے، نبی پاک ﷺ کی ولادت سے پوری دنیا میں روشنی اور نور پھیلا۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس مسجد پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کے طے شدہ راستے کو ہائی وے پولیس نے عام ٹریفک کےلئے بند کر رکھا تھا۔ سیکورٹی کےلئے یارکشائر پولیس بھی جلوس کے ہمراہ تھی۔ جلوس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کےلئے مسجد کے رضاکار بھی اپنی زمہ داریاں انجام دیتے رہے،جلوس کے اختتام پر اجتماعی دعا اور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔