ٹریفک حادثہ ،موٹرسائیکل سوار جاں بحق

September 27, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ صدرواہ کو عبداللطیف نے بتایاکہ تیز رفتار ڈمپر نمبر جے او -6445نےمیرے بیٹے فرحان لطیف کے موٹر سائیکل پر ڈمپر چڑھا دیا جو شد ید زخمی ہو کرجاں بحق ہو گیا۔