• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں پولیس کی مختلف کارروائیاں، 11 سماج دشمن عناصر گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،07افرادکو حراست میں لے کر37لیٹر سے زائدشراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر20لیٹرشراب برآمد کی،کلرسیداں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 12لیٹرشراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن، تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر5لیٹر شراب برآمد کی، سولائنز پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر بوتل شراب برآمد کی،چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ادھر تھانہ کھنہ پولیس نے بین الصوبائی منظم نقب زن گروہ کے 2 ارکان گرفتار کرلئے۔
اسلام آباد سے مزید