راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)پنجاب ٹیچر یونین کے سینیئر رہنما راجہ نصر اللہ خان کی شاندار اور طویل تدریسی و تنظیمی خدمات کے اعتراف میں ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار، پرتکلف اور یادگار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں تعلیمی، انتظامی، سیاسی، صحافتی اور سماجی حلقوں کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں ایڈووکیٹ عامر فدا پراچہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راجہ نصر اللہ خان نے اپنی پوری ملازمت دیانت، محنت کے ساتھ سرانجام دی۔