دینہ،راولپنڈی(نمائندہ جنگ،سٹاف رپورٹر) رولپنڈی میں 2حادثات، 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ پہلا حادثہ دینہ کے قریب جی روڈ پر گاڑی الٹنے سے ہوا،دوسرے حادثے میں رکشہ کو گاڑی نے ٹکر مار دی۔دینہ کے قریب جی روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی 2خواتین جاں بحق جبکہ 12سالہ بچہ شدید زخمی حادثے کا شکار ہو نے والی فیملی لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی ریسکیو 1122نےزخمیوں کافوری طور پر رول ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا -تفصیلات کے مطابق دینہ کے قریب جی روڈ چکوہاکےمقام پر لاہور سے راولپنڈی جانے والی تیزرفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر جی ٹی روڈ پر الٹ گئی جس سے چیخ وپکار مچ گئی۔ کار میں سوار65سالہ خالدہ رشید زوجہ رشید ،33سالہ عاصمہ بی بی زوجہ راحیل رشید ،اور12سالہ بچہ راحیل شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر دینہ منتقل کیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں خواتین عاصمہ بی بی اور خالدہ رشید ہسپتال میں دم توڑ گئیں ادھر تھانہ ٹیکسلاکو شہروز مسیح نے بتایا کہ میرے والد پرویز مسیح رکشہ اپلائیڈ فار پر یوای ٹی یونیوسٹی گرلزہوسٹل کے سامنے سواری اتار رہے تھے اسی اثناء میں سامنے سے ایک کار والے نےرکشہ کو ہٹ کیا۔بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پا گئے۔