• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں وارداتیں نہ رُک سکیں، گاڑی ، 13 موٹرسائیکل غائب

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی 48 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،13 موٹر سائیکل ، 26 موبائل فونز اور ایک گائے اڑا لی گئی ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ، جبکہ دیگر علاقوں سے 8 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 7 موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار کر چھین لی گئی ، جڑواں شہروں میں 21 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، کار چوری کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج کروایا گیا ،تھا نہ روات کے علاقے ڈھوک میجر سے 6 لاکھ مالیت کی گائے چرا ل گئی ، وفاقی دارالحکومت میں تھانہ کوہسار اور تھانہ شالیمار کے پوش علاقوں میں سٹریٹ کرائم میں لاکھوں آڑا لئے گئے ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں دو وارداتوں میں 16 تولے وزنی زیورات اُڑا لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید