گریٹر مانچسٹر/ بولٹن(نمائندہ جنگ ) کنزرویٹو پارٹی کی کانفرنس اس ہفتے کے آخر میں مانچسٹر میں ہو رہی ہے، بولٹن برانچ اتوار یکم اکتوبر کو ہزاروں لوگوں کے ساتھ ٹوریز کیخلاف احتجاج بھی کرے گی ۔بولٹن برانچ احتجاج کیلئے مفت کوچ کا بھی انتظام کررہی ہے، کوچ بولٹن ٹاؤن سینٹر (بلیک ہارس اسٹریٹ) موریسن کار پارک سے صبح 10.45 بجے روانہ ہوگی مانچسٹر آکسفورڈ روڈ پر آل سینٹس پارک میں مظاہرین جمع ہوں گے ، مارچ دوپہر 12 بجے ہوگا۔ مارچ میں میں مک لنچ (RMT، Daniel Kebede (NEU) اور Fran Heathcote (PCS) سمیت دیگرشامل ہوں گے۔ مارچ میں سب کو خوش آمدید کہا جائے گا۔